436

برطانیہ میں الطاف حسین گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کرلیا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق بانی ایم کیوایم پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔جِسکی بنا پر لندن پولیس نے الطاف حسین کو خراست میں لے لیا ہے۔ بانی ایم کیو ایم پر نفرت اور اشتعال انگیز تقریروں کے ذریعے تشدد پر اکسانے، دہشت اور خوف پھیلانے کا الزام ہے۔ بانی متحدہ کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ تحقیقات کررہا ہے۔ بانی متحدہ لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔ تاہم آج بھی بانی ایم کیو ایم نے پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دئیے۔بانی ایم

کیو ایم ضمانت ختم ہونے پرتیسری بارسدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم سے 2 گھنٹے کے طویل دورانیے تک تفتیش جاری رکھی. مقامی وقت کے مطابق 10 سے 12 بجے تک تفتیش کی گئی جِس میں الطاف حسین نے صرف اپنا نام، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتہ بتایا، اِس کے علاوہ باقی سوالوں کے جواب دینے سے انکار کیا۔ جس پر برطانوی پولیس نے انہیں بتایا کہ آپ کے پاس ’’نو کمنٹس‘‘ کہنے کا آپشن موجود ہے۔لیکن نوکمنٹس کہنا عدالت میں آپ کے خلاف جا سکتا ہے۔ تاہم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکیل نے انہیں ’’نو کمنٹس‘‘ کہنے کا ہی مشورہ دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 + 12 =