191

سوشل میڈیا ٹوئٹر پر بھارتی گنڈہ گردی ختم، حکومت پاکستان کا ٹوئٹر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(آن لائن) حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سماجی ویب سائیٹ کی انتظامیہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گی۔معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ چیئرمین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صباحت علی شاہ نے امریکہ میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں اس پلیٹ فارم پر بھارتی اجارہ داری کے باعث پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا۔یاد رہے کہ کشمیر میں 5 اگست والی بھارتی گنڈہ گردی کے بعد ٹوئٹر پر بھی بھارتی گنڈہ گردی کی تیزی دِکھائی دی اور کشمیر کے حق میں آواز بُلند کرنے والے پاکستانیوں کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کیا گیا۔ اس سے قبل صدر پاکستان عارف علوی کو بھی کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ٹوئٹر کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں