311

غزوہ ہند کا آغاز ہو چکا‎، سرینگر سے پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے دہلی تک جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ ہم آزادیِ کشمیر کے لئے سری نگر سے جھنڈا لہرانا شروع کریں گے اور دہلی ہمارا آخری مقام ہوگا مسئلہ کشمیر اور سکیورٹی صورتحال پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی نے جس طرح گجرات میں مسلمانوں کو قتل کیا تھا اب کشمیر میں کر رہا ہے۔ مودی مسلمانوں کا دُشمن قاتل اعظم ہے اور آر ایس ایس کا بدنما چہرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم مقبوضہ کشمیر کو آزاد کر کے رہیں گے۔مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ غزوہ ہند کا آغاز ہو چکاہے۔اسلحہ ہمارے لیے جنگی

سامان نہیں بلکہ جہاد ہمارا سامان ہے۔ہماری آخری منزل لال قلعہ ہے۔مجھے یقین ہے کہ میں اپنی زندگی میں سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × 1 =