203

لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ خبر ملنے پر نے ایک اور چھاپہ مارا، کونسی مردہ چیز برآمد ہو گئی، جانیئے۔

لاہور (آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں مردہ جانوروں کا گوششت پکڑ لیا اور لوگوں کو مضر گوششت کِھلانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ بھاری بھرکم مردہ گائے برآمد کرتے ہوئے ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانور سپلائی کرنے والی ایک اور گاڑی پکڑلی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اچانک چھاپہ مارا توڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گاڑی قبضہ میں لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا

کہ مردہ جانورگاڑی نمبر ایل ای ٹی7214میں قصور سے لاہور سپلائی کرنے کے لیے لایا جا رہاتھا۔بیماری سے ہلاک ہونے والے مردہ جانورکوذبح شدہ ظاہر کر کے گوشت تیار کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا۔کیپٹن (ر) محمدعثمان کا مزید کہنا تھا کہ پکڑے گئے مردہ جانورکو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

eight − two =