166

وزیر اعظم عمران خان کے بہت ہی قریبی دوست وفات پا گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عاشق حسین قریشی کرکٹ آرگنائزر اور سابقہ فرسٹ کلاس کرکٹر اللہّ کو پیارے ہو گئے جِس پر وزیر اعظم نے شدید افسوس کا اظہار کیا، وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’ہمدمِ دیرینہ عاشق قریشی کی گزشتہ شب رحلت سینہ چھلنی کرگئی۔آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ انہیں ساتھ ہی پایا۔ شوکت خانم کی بنیاد ڈالنے لگا تو وہ ساتھ تھے، تحریک انصاف کی تشکیل کامرحلہ آیا تو بطور بانی رکن انہیں شانہ بشانہ پایا۔ایک شریف النفس/عظیم انسان کے طور پر انکا ذکر زندہ رہے گا۔ یاد رہے کہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عاشق حسین قریشی گزشتہ رات حرکت قلب

بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں