197

13 سو روپے میں لی گئی انگوٹھی 9 کروڑ میں فروخت ہوئی، ایسا کیسے ممکن ہو گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 1980 کے عشرے میں ایک معمولی آرٹیفشل جیولری کے طور صرف 13 ڈالر میں خریدی گئی ایک انگوٹھی صرف کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ اس میں دراصل اصلی اور نایاب ہیرا جڑا ہے جو حال ہی میں847,667 ڈالر (8 کروڑ 91 لاکھ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوا ہے۔35 سال قبل ایک ٹھیلے سے صرف 13 ڈالر میں خریدی گئی انگوٹھی کو لندن میں ہونے والی نیلامی میں سوتھ بائی فائن جویلز نے فروخت کیا۔ کچھ دیر پہلے جب انگوٹھی کے مالک نے سوچا کہ اِس انگوٹھی کا مارکیٹ سے ریٹ پتا کرنا چاہئیے، جب مالک نے انگوٹھی جوہری کو دِکھائی تو جوہری دیکھ کر حیران پریشان ہو گیاہ کہ اس میں 26 اعشاریہ 29 قیراط کا تکیے کی شکل کا ہیرا جڑا تھا۔ معیار اور رنگت کے لحاظ سے یہ ایک نایاب ہیرا ہے جس کی شفافیت کا درجہ وی وی ایس ٹو ہے اور اسی بنا پر اس کی غیر معمولی قیمت لگائی گئی ہے۔سوتھ بائی کے مطابق اس انگوٹھی کی قیمت 5 سے 7 لاکھ ڈالر لگنی چاہیئے تھی لیکن نیلامی میں قیمت بڑھتی گئی اور قریباً ساڑھے 8 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں