188

6 ماہ میں معشیت ٹھیک کر سکتا ہوں، اگر نہ کر سکا تو میرا نام کیا رکھ دینا؟ شہباز شریف کا بڑا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں موقع ملے تو ہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مِل کر پاکستان کی ملکی صورتحال کو چھے ماہ میں بہتر کر سکتے ہیں تو اگر میں ایسا نہ کر سکا تو میرا نام عمران نیازی رکھ دینا۔ میں پورے یقین سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان موجودہ صورتحال تاریخ کی بدترین صورتحال ہے۔ بیوہ اور یتیم جھولیاں اٹھا اٹھا کر بدعائیں دے رہے ہیں ۔یہاں موجود لوگوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر اس بات کی

گواہی دے رہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اور عمران خان کی کابینہ اس میں بہہ جائے گی ۔ مولانا فضل الرحمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس عظیم الشان لوگوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہجوم پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کنینٹرز کی سیاست آپ نے شروع کی تھیں آج کنیٹرز کی سیاست ختم ہونے جارہی ہے ۔ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی مولانا کے جلسے میں لوگوں کو دیکھ آج کہہ سکتا ہوں آج حقیقی تبدیلی آئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں